اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق امریکہ کی فیڈرل پولیس اور وزارت انصاف نے اعلان کیا ہے کہ خفیہ اطلاعات اپنی معشوقہ کے حوالے کرنے کی وجہ سابق سی آئی اے کے سربراہ ڈیوڈ پیٹرياس کے خلاف عدالتی کارروائی کی جائے گی۔ ایف بی آئی کا کہنا ہے کہ اس بات کے ثبوت ملے ہیں کہ سی آئی اے کے سابق سربراہ نے بہت سی خفیہ اطلاعات لیک کی ہیں۔
ڈیوڈ پیٹرياس نے سال 2012 میں سی آئی اے کے سربراہ کے عہدے سے استعفی دے دیا تھا۔ اس وقت انہوں نے کہا تھا کہ پالا براڈویل سے تعلقات بڑھانا ان کی غلطی تھی۔
نیویارک ٹائمز کے مطابق امریکی محکمہ انصاف اس بات کی تحقیقات کر رہا ہے کہ سی آئی اے کے سربراہ رہتے ہوئے ڈیوڈ پیٹرياس نے پالا براڈویل کے ساتھ خفیہ اطلاعات شیئر کی تھیں۔ اس اخبار کا کہنا ہے کہ ایف بی آئی کو پیٹرياس کے چھوڑنے کے بعد پالا کے کمپیوٹر سے کچھ خفیہ دستاویزات ملے تھے۔
اب امریکی اٹارنی جنرل کو یہ طے کرنا ہے کہ سی آئی اے کے سابق سربراہ ڈیوڈ پیٹرياس پر مقدمہ چلایا جائے یا نہیں۔ اگر وہ مجرم پائے جاتے ہیں تو سی آئی ایس کے سابق سربراہ کو جیل ہو سکتی ہے۔
.......
/169